ابنا: سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان سرطان بیماری کےعلاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں بندر بن سلطان کا شام میں بحران پیدا کرنے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنےکے سلسلے میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ قریبی تعاون رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بندر بن سلطان مری سرطان کی بیماری کے علاوج کے لئے لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہوگئے ہیں بندر بن سلطان امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ عرب ممالک بالخصوص شام میں گڑ بڑی پھیلانے کے سلسلے میں بندر بن سلطان نے مغربی خفیہ ایجنسیوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔
.......
/169